گھوٹکی؛شینک بند میں گاؤںنور محمد کے مقام پر 300 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، 50 سے زائد دیہات اور فصلیں زیر آب

6

گھوٹکی،19 اگست(اے پی پی): دریائے سندھ میں محکمہ آبپاشی کے شینک بند میں 300 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے پچاس سے زائد دیہات اور فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق شینک بند  میں شگاف گاؤں نور محمد کے مقام پر ہوا ہے، شگاف پڑنے سے پچاس سے زائد دیہات اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں اور دریائی پانی مرکزی لوپ بند کی جانب گامزن ہے، ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ ریونیو ،آبپاشی حکام،محکمہ صحت کو طلب کرلیا گیا ہے۔