گھوٹکی؛ ٹرک کی آئل ٹینکر سے ٹکر،آئل ٹینکر سے پیٹرول بہنے کے باعث جائےحادثہ پر ہنگامی صورتحال نافذ

2

گھوٹکی ، 08 اگست(اے پی پی):گھوٹکی  کے شہر ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر ٹرک کی  آئل ٹینکر  سے ٹکر لگنے سے آئل ٹینکر سے پیٹرول بہنا شروع ہوگیا،  جائے حادثہ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی  گئی ، پولیس رینجرز اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا اور  ٹریفک کو روک کر ٹینکر کو حصار میں لے لیا  گیاہے۔

نیشنل ہائی وے پولیس کے مطابق  ڈہرکی قومی شاہراہ پر ٹرک کراسنگ کے دوران آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے باعث آئل ٹینکر سے پیٹرول بہنا شروع ہو گیا ہے ہنگامی طور پر قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اور  ڈسٹرکٹ پولیس، رینجرز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ہیں  ٹینکر کو حصار میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے ٹینکر کراچی سے  لاہور جارہا تھا۔