گھوٹکی،03 اگست (اے پی پی):گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں قومی شاہراہ پر ایل پی جی گیس باوذر ٹرالر الٹ گیا سندھ سے پنجاب جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔موٹروے پولیس حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی ایل پی جی گیس کا باوذر ٹرالر سمیت الٹ گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور، کلینئر موقع سے فرار ہو گئے ،باوذر میں گیس موجود ہے یا نہیں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
مقامی افرد کے مطابق قومی شاہراہ پر جگہ جگہ کٹ لگے ہونے کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران اسی مقام پر 2 گاڑیاں الٹ چکی ہیں گیس باوذر ٹرالر سے گیس کا اخراج جاری ہونے کے باعث نقصان کا اندیشہ ہے موٹروے پولیس اہلکار لوگوں ہٹانے بجائے کئی کلو میٹر دور کھڑے رہے۔ مقامی آبادی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس باوزر کو فوری طور پر یہاں سے ہٹایا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو سکے۔











