ہرنائی؛ یوم استحصال کشمیر پر ضلعی انتظامیہ اور مختلف سکولوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

12

ہرنائی ،05 اگست(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح ضلعی ہیڈکوارٹر  ہرنائی میں بھی 5اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور مختلف سکولوں کی جانب سے  ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت  قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کاسی نے کی۔

 ریلی کی شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم۔ بینرز، اورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ جس پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھارتی فوج،مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی کی شرکاء نے پاک فوج زندہ آباد، بھارتی فوج اور مودی سرکارمردہ آباد، کشمیر لے کے رہیں  گے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

ریلی لیویز ہیڈکوارٹر سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین سمیت دیگر آفیسران اور سکول کے طلباء نے شرکت کی۔