ہم ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ؛ عطاء تارڑ  

15

اسلام آباد، 11 اگست  (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ  نے  جمعرات  کو یہاں  میڈیا سے  گفتگو میں  کہا ہے کہ ہم ملک کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ   شہباز گل کی گفتگو پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں تھی، پاکستان کی تاریخ میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کئے گئے۔