ہیلی کاپٹر شروع دن سے ہی امدادی سرگرمیوں کے لئے فضائی آپریشن میں مصروف ہے، حکومت بلوچستان

33

کوئٹہ۔31اگست  (اے پی پی):حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی سوشل میڈیا پر ہیلی کاپٹر سے امدادی سامان نچے پھینکے جانے کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر شروع دن سے امدادی سرگرمیوں کے لئے فضائی آپریشن میں مصروف ہے اور دن میں دو سے تین مرتبہ امدادی سامان کی ترسیلات کا مشن سر انجام دے رہا ہے اور انتہائی کشیدہ موسم اور نامساعد حالات کے باوجود بھی آپریشن کو مکمل کیا جا رہا ہے سیلابی پانی کی وجہ سے لینڈ کرنے کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر سڑکوں پر بھی ہیلی کاپٹر لینڈ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ علاقے جہاں زمینی رسائی ممکن نہیں وہاں کے متاثرین تک پہنچا جا سکے ویڈیو میں جس مشن کو دکھایا گیا ہے وہ ایک تنگ اور دشوار گزار پہاڑی گھاٹی ہے جہاں نچلی پرواز کرنا یا لینڈ کرنا انتہائی خطرناک ہے جس سے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے اور اس کے عملے کی جان جانے کا خطرہ ہوسکتا تھا متعد بار لینڈنگ کی کوشش کی پر کامیاب نہ ہونے پر پائیلٹ نے ممکنہ حد تک انتہائی کم رفتار اور اونچائی سے امدادی سامان ائیر ڈراپ کر کے متاثرین تک پہنچانے کی کوشش کی بلوچستان  کے ہیلی کاپٹر کا عملہ ملک کے بہترین فضائی عملے میں شامل ہے جو دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے اور اس پر تنقد  کرنے والے ہیلی کاپٹر کی پرواز اور اسکے تیکنیکی تقاضوں سے لا علم ہیں اس قسم کا عمل ہیلی کاپٹر کے عملے کی حوصلہ شکنی کا باعث اور قابل افسوس ہے گھر میں بیٹھ کر تنقید کرنا انتہائی آسان جبکہ فیلڈ میں رہ کر کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔