اوکاڑہ : مختلف امام بارگاہوں سے یوم عاشورہ کےچھوٹے بڑے جلوس ،مرکزی جلوس میں شامل ہونے کیلئے رواں دواں

6

اوکاڑہ،09اگست (اے پی پی):یوم عاشور کے موقع پر شہر کے مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے چھوٹے بڑے جلوس روائتی راستوں سے گزرتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہونے کیلئے رواں دواں ہیں جن میں امام بارگاہ حیدریہ لاری اڈا، گلشن فاطمہ، بھائیاں والا کارخانہ، سندھی محلہ اور کوٹ نہال سنگھ کے جلوس شامل ہیں ان جلوسوں میں خواتین اور مرد عزاداروں کے علاوہ چھوٹے بچے بھی شامل ہیں ۔اسی طرح صمدپورہ،صابری کالونی، سمیت دیگر امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں میں  علم تعزیہ کے ساتھ سینکڑوں عزاداران سید الشہداء نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ سلام اور انکے رفقائے کاروں کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔جلوس کے ساتھ  ریسکیو 1122، سول ڈیفینس،واپڈا، میونسپل کارپوریشن اورمحکمہ صحت کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔

۔