میرپورخاص؛10 محرم الحرام کو  قدیمی پنجتنی امام بارگاہ سے جلوس برآمد

4

میرپورخاص، 09 اگست(اے پی پی): 10 محرم الحرام کو   قدیمی  پنجتنی امام بارگاہ  سے جلوس بر آمد،جلوس کی نگرانی ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی  مہر،  ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) چوہدری اسد علی نے کی۔اس سے قبل برگیڈیئر  کمانڈر چھور یاصر وقاص،ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر،ڈپٹی کمشنر زین العابدین اور ایس ایس پی کیپٹن ( ر)  اسد علی چویدری نے 15 ایمرجنسی پولیس سینٹر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 3024 افسران و جوان موجود ہیں۔

ڈی آئی جی میرپورخاص پولیس  رینج ذوالفقار علی مہر نے بتایا کہ  میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر پولیس کے 20 سینئر افسران سمیت 375 این جی اوز، 2203 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ  سمیت 244 اہلکار اور ریپڈ ریسپونس اور ریزرو  فورس کے 182 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔میرپورخاص رینج میں ضلع پولیس کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوسوں کے اطراف کی عمارتوں اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 108 افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں اور  عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا ہے۔میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر  پولیس 10 محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہیں۔

ڈی آئی جی میرپورخاص پولیس رینج ذوالفقار مہر، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر)  اسد علی چوہدری ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ذین العابدین نے مرکزی جلوس عارب شاہ امام بارگاہ کا دورہ کیا۔دوسری جانب شہر سمیت ریجن میں جگہ جگہ لنگر اور شربت ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں،پاکستان پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم پاکستان،  جماعت  اسلامی،پاکستان سنی تحریک، انجمن تاجران سمیت مختلف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے کیمپیں بھی لگائے گئے ہیں۔