5اگست کو یوم استحصال مقبوضہ کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا ,اسسٹنٹ کمشنر

2

بہاولنگر,4اگست ( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک کی زیر صدارت 5اگست2022ء کو یوم استحصال مقبوضہ کشمیر منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کو یوم استحصال کشمیر منانے کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 5اگست کو یوم استحصال مقبوضہ کشمیر بھر پور انداز سے منایا جائے گا ملک بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور استحصال کو اجا گر کیا جائے گا تاکہ پوری دینا کو پتہ چلے کہ بھارت نے کس طرح  کشمیر میں ظلم و ستم کر رکھا ہے ایم سی کونسل ہال میں یوم استحصال کے حوالے سے 5اگست کو صبح 10بجے  کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے جائیں گے پاکستان اور کشمیر کے ترانے چلائے جائیں گے تحصیل ایم سی ہال سے رفیق شاہ چوک تک ریلی نکالی جائے گی شہر بھر میں اہم مقامات، شاہراؤں اور چوکوں پر کشمیر اور پاکستان کے پرچم، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے اجلاس میں  دیگر افسران موجود تھے.