مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی جارجیت اور غیر قانونی محاصرہ

7

اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی ): پاکستان ، مقبوضہ کشمیر  میں جاری   غیر قانونی و غیر  انسانی  واقعات پر عالمی برادری  کی  توجہ چاہتا ہے، عالمی  برادی مقبوضہ  کشمیر  میں  بڑھتے  ہوئے  مظالم  کو اقوام متحدہ   کی قراردادوں  کے  مطابق  حل کرانے  میں  اپنا ہر  ممکن  کردار ادا کرے ۔ مقبوضہ کشمیر میں  محاصرے   اور سرچ آپریشن  کی آڑ میں  بھارتی  مظالم اب اپنی  تمام حدیں عبور کر چکے  ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر  نوجوان کشمیریوں کا قتل  عام اس کا معمول  بن چکا ہے ۔