وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈ آفس کا دورہ

0

لاہور، ستمبر 22(اے پی پی): وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور،قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے جمعرات کے روز یہاں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس علی جاوید ہمدانی ودیگر افسران نے انجینئر امیر مقام کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ اور شیلڈ پیش کی۔ ملاقات کے دوران ایم ڈی سوئی گیس علی جاوید ہمدانی نے معزز مہمان کو سوئی گیس کے جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخواہ میں سوئی گیس کے پراجیکٹس جلد مکمل کئے جائیں اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ ملاقات کے بعد معزز مہمان کو دفتر میں بنائے گئے پارلیمنٹ لاونج اور دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کرایا گیا ۔