ایشیا کی سب بڑی آٹو  مارکیٹ کو سہولتوں کے حوالے سے ماڈل مارکیٹ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی

9

لاہور22 ستمبر ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ناصر حمید خان اور پیٹرن انچیف محمد عابد حمید خان کر رہے تھے ۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بادامی باغ، انارکلی سمیت  مختلف مقامات پر پارکنگ پلازے بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،ایشیا کی سب بڑی آٹو  مارکیٹ کو سہولتوں کے حوالے سے ماڈل مارکیٹ بنایا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب  نےبادامی باغ میں ٹریفک  مسائل حل کرنے کیلئے فوری طور پر ٹریفک وارڈنز تعینات کرنے کا حکم دیا اور کمشنر لاہور کو ایل ڈی اے، واسا اور دیگر ماہرین کے ساتھ آٹو مارکیٹ کا وزٹ  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹو مارکیٹ کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا کر تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے گا،بادامی باغ میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سڑک دوبارہ تعمیر ہوگی۔ملاقات میں آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیلاب متاثرین کے گاؤں کی تعمیر نو کا اعلان کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعلان کا خیرمقدم کیا ۔ آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنی تجاویز، سفارشات اور مطالبات پیش کئے جن کے حل کے لیے نے موقع پر احکامات جاری کئے۔وفد میں آفتاب رشید،شیخ عبدالجبار، وقار حسین ،یامین لطیف، عدیل نصیر، ثناء اللہ مغل، شاہد حسین خان، طاہر بصیر خان، ظفر عباس خواجہ، محمد احمد قاسم خان، احمد فراز ارشد اظہر فرید،افتخار اعجاز، یاسر محمود،مدثر منظور، نسیم اقبال خواجہ، عاطف اکرام، سرفراز احمد، مدثر مسعود، محمد ابوبکراور علی افضل  شامل تھے ۔سیکرٹری صنعت،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے بھی اس موقع پر موجودتھے۔