افواج پا کستان نے پاکستان کی جفرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر کے پاکستان کو مستحکم کیا ہے؛ پر نسپل عنایت علی قر یشی

57

ملتان، 06 ستمبر (اے پی پی ):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی کے پرنسپل عنایت علی قر یشی نے   کہا کہ دفاع پاکستان ہم سب کا اولین فریضہ ہے، افواج پا کستان نے پاکستان کی جفرافیائی سرحد وں کی حفا ظت کر کے پاکستان کو مستحکم کیا ہے لہذاطلبہ اپنے مادر علمی کے محافظ بننے کے ساتھ ساتھ ارض وطن کے محا فظ بنیں۔

ان خیالات کا  اظہار  انہوں نے   یوم دفاع پا کستان کی تقریب و سکول کو نسل گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول کے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری سے خطاب  کرتے ہو ئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ  طلبہ کے منتخب نمائند گان نظم وضبط کو قائم رکھنے نصابی وہم نصابی سر گر میوں کے فروغ اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پاسداری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

عنایت علی قر یشی نے سکول کونسل کے عہدے داران سے حلف لیا۔ تقریب سے حافظ داود،امام دین، ڈاکٹر اقبال خان،جاوید اقبال،نذر محمد،فہیم سمرا نے خطاب کیا۔