اوکاڑہ؛ پولیس نےبدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، اسلحہ بھی برآمد

9

اوکاڑہ،05 ستمبر(اے پی پی): ضلع اوکاڑہ میں منشیات فروشوں اور غیر قانون اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف چلائی گئی کامیاب مہم کے دوران تھانہ بی ڈویژن پولیس نےبدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف گنجا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کے قبضے سے 950 گرام  چرس اور غیر قانونی اسلحہ پسٹل برآمد کر کے اس کے خاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔