اوکاڑہ؛ پولیس کی کارروائی، پتنگ بازی کرتے دو افراد گرفتار، ایک فرار 

1

اوکاڑہ،22ستمبر(اے پی پی): تھانہ صدر پولیس اوکاڑہ نے  کارروائی کرتے ہوئے دو  پتنگ بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور دیگر جرائم میں مرتکب افراد کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر مکہ مدینہ ٹاؤن میں پتنگ بازی کرتے لوگوں پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں دوملزمان رضا اور محمدنعمان جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہو رہے تھے کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی میٹھا مبینہ طور پر فرار ہو گیا۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے پندرہ پتنگیں اور چار چرخیاں ڈور برآمد کر کے ان کے خلاف  3/4 کائٹ فلائنگ ایکٹ مقدمہ درج کر لیا ہے۔