ملتان ؛ آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 52 آٹا سیل پوائنٹس قائم

5

ملتان، 22 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع میں 52 آٹا سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کا آٹا ہول سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے آٹے کی فراہمی پر بریفننگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا 10 کلو آٹا648 جبکہ 20 کلو آٹے کی بوری 1295 میں فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ  محکمہ فوڈ کو مزید ہول سیل پوائنٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ فلور ملز سے مارکیٹ میں سپلائی کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح  ہے۔