اوکاڑہ،20ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج کے طالبعلموں نے نویں جماعت کے امتحان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے اپنے ادارہ اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ اس نمایاں کامیابی پر میں بطور چیئر مین بورڈ آف گورنر DPS سکول اینڈ کالج کی پرنسپل ثروت حسین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں .انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے طالبعلموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی لگن، جذبہ اور محنت سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں مستقبل قریب میں آپ مزید کامیابی سمیٹیں گے اور اپنے ادارہ،اپنے والدین اور ضلع کا نام روشن کریں گے انہوں نے اساتذہ کرام پر زوردیا کہ وہ اس لگن، محنت اور قائدانہ کردار سے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی کردار سازی کا فریضہ ادا کریں۔