اٹک، حضرو پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 3بڑے گینگ گرفتار کر لیے، ایس ایچ او انوار الحق

10

اٹک، 23 سمتبر(اے پی پی): ایس ایچ او تھانہ حضرو انوار الحق نے کہا ہے کہ حضرو پولیس نے حالیہ دنوں میں ڈکیتی میں ملوث 3بڑے گینگ گرفتار کر لیے جبکہ حضرو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ نوجوان نسل کو تباہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حضرو سے 36کلو چرس پکڑ لی گئی جبکہ حمید،سیدن،چیچی اور دیگر دیہاتوں میں بڑے منشیات فروش بھی پکڑے گئے ۔عوام جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ تھانہ حضرو کا ماحول عوام کے تعاون سے بہترکیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او اٹک فضل حامد کی خصوصی ہدایت پر حضرو کے سنیئر صحافیوں اور ڈسٹرکٹ رپورٹر اے پی پی نثار علی خان سے میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی جرائم کی نشاندہی کریں پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کریگی۔ تھانہ حضرو کی حدود میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا تھا جس کا نوٹس پولیس افسران نے لیتے ہوتے حضرو پولیس کو سخت احکامات جاری کیے جس پر حضرو پولیس نے راہزنی اور ڈکیتیوں میں ملوث بخشیش گینگ حضرو حسین گینگ،شمشیر گینگ کے کئی ڈکیت گرفتار کرلیے جن کے خلاف چالان مقدمات درج کر کے ان کو جیلوں میں بھیج دیا گیا مذکورہ گینگز عوام کو لوٹنے کے بعد مذمت پر گولی بھی مار کر کئی افراد کو زخمی بھی کر چکے ہیں حضرو پولیس جانور چوری کرنیوالے گینگ کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی ۔