ایبٹ آباد؛  16گاڑیاں6 موٹر سائیکلیں برآمد،15ملزمان گرفتار

1

ایبٹ آباد،28 ستمبر(اے پی پی ):  انٹی کار لفٹنگ سیل سمیت تین تھانوں کی پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی  16گاڑیاں6 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے  15ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ضلعی پولیس افیسر  سجاد خان نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انٹی کار لفٹنگ سیل اور مختلف تھانہ جا ت کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16گاڑیاں 6موٹر سائیکل اور 5ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے چوری شدہ گاڑیوں میں2 عدد موٹر کار مہران  موٹر کار XLI ، آلٹو ، کیری ڈبہ،اور موٹر کار ہنڈا سوک تھانہ جمشید ہیڈ کوارٹر کراچی سے چوری کی گئیں اسی طرح دیگر گاڑیاں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ میرپور خاص حیدر آباد  تھانہ ویسٹ کراچی ، صدر ٹاؤن لاہور سے چوری کی گئیں ان میں سے تین گاڑیاں مالکان کو پہنچا دی گئیں ہیں۔حویلیاں پولیس نے دو سگے بھائیوں سمیت تیسرے ساتھی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین موٹر سائیکل برآمد کئے۔

ضلعی پولیس افیسر  سجاد خان نے کہا کہ تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے دو کیری ڈبے اور ایک موٹر کار مہران برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ منشیات فروشوں،  قبضہ مافیا، کار لفٹروں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، کہیں بھی کوئی مشتبہ شخص نظر آئے تو لوگوں سے گزارش ہے کہ فوراً پولیس کو آگاہ کریں تا کہ معاشرے سے جرائم کا قلعہ قمع ہو سکے۔