مظفرگڑھ؛ ریسکیو1122نے خطرناک جھکے درخت کو کاٹ کر سڑک کو ٹریفک کیلئے محفوظ بنا دیا

4

مظفرگڑھ، 28 ستمبر(اے پی پی): ضلع کونسل آفس کے قریب سفیدے کا ایک بڑا درخت خطرناک حد تک سڑک پر جھکا ہوا تھا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر درخت کو کاٹ کر سڑک کو ٹریفک کےلئے محفوظ بنا دیا۔