بلدیاتی الیکشن ہونے کے بعد تین ماہ گزر گئے صوبائی حکومت نے ایک روپے تک کے بھی  فنڈز  نہیں دئیے  ؛ مرتضی جاوید عباسی

5

ایبٹ آباد،18 ستمبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہونے کے بعد تین ماہ گزر گئے صوبائی حکومت نے ایک روپے تک کے بھی  فنڈز  نہیں دئیے  ہیں  ، پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے گیس اور بجلی کے منصوبے روکے۔

ان خیالات کا  اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور ایم پی اے اونگریب نلوٹھہ نے جھنگڑہ گرلزمڈل سکول  کے   افتتاح کے موقع پر کیا،جھنگڑہ گرلزمڈل سکول کے منصوبے پر 3کروڑ 34 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔سکول کا  سنگ بنیاد 2017 میں مسلم لیگ ن نے  ہی رکھا  تھا۔

  وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گیس اور  بجلی کے لیے ایک روپے فنڈز ثابت کردے سیاست چھوڑدوں گا ۔انہوں نے کہا  کہ  ایبٹ آباد میں سیلاب نہ آتا تو دو ماہ میں پابندی ہٹاکر گیس کے منصوبے دوبارہ شروع کرتے ۔انہوں نے کہا کہ   بجلی کے لیے نئے منصوبوں شروع کررہے ہیں ، عوام کے مسائل حل کریں گے ۔