لاہور،18 ستمبر ( اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات اور انڈسٹریزکو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمٹیڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ رورل گیسی فکیشن پروگرام میں حکومت پنجاب ایل این جی ایزی پرائیویٹ کی معاونت کرے گی،گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ہوگا جبکہ دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری انرجی،ایل این جی ایزی پرائیویٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسربریگیڈئیر (ر) عمر اعجازاورجی ایم آپریشنز فہدحمیداورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











