بلوچستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے؛ڈی آئی ئی جی پولیس اظفر مہیسر

13

کوئٹہ،07ستمبر  (اے پی پی):ڈی آئی ئی جی پولیس اظفر مہیسر اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، سٹی نالے میں آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ،جوابی فائرنگ میں آٹھ منشیات فروش ہلاک ہوگئے ، منشیات کے کاروبار سے کمایا گیا پیسہ کالعدم تنظیموں کے لئے استعمال ہوتا ہے، منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ بدھ کی صبح سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ طور پر سٹی نالے میں آپریشن کی   کارروائی کے دوران 8 منشیات فروش مارے گئے جو  قتل  ودیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے، کارروائی کے دوران  جدیداسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں ، آپریشن میں سٹی نالے میں قائم منشیات فروشوں و منشیات کے عادی افراد کے اڈے بھی مسمار کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹی نالے میں پولیس کی چوکیاں قائم کررہے ہیں جہاں   24 گھنٹے پولیس موجود رہے گی۔