جیکب آباد، 07 ستمبر(اے پی پی):سینیٹ چئیرمین صادق حسین سنجرانی نے جیکب آباد جا کر سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں اور امدادی ریلیف ٹینٹ سٹی کیمپ کا دورہ کیا۔
صادق حسین سنجرانی نے دورے کے دوران متاثرین سے مسائل دریافت کیے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ نے انہیں بریفنگ دی۔متاثرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 روز سے کھانا،صاف پانی اور راشن مہیا کیا جا رہا ہے۔سینیٹ چیئرمین نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ کو متاثرین کو مزید اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
سینیٹ چیئرمین کے جیکب آباد دورے کے دوران سابقہ سینیٹ ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری بھی ہمراہ تھے۔











