بہاولنگر: عالمی یوم قلب کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

51

بہاولنگر، 30 ستمبر ( اےپی پی): دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی عالمی یوم قلب منایا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد بہاولنگر ہیلتھ اتھارٹی کے حال میں کیا گیا ۔ جس میں سی ای او ہیلتھ سمیت ڈاکٹرز نرسزز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہارون اشرف نے شرکا کو بریفیگ دیتے ہو دل کے امرض سے بچنے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک کی وجہ سے سالانہ 1کروڈ 88لاکھ آفراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔ان کامزید کہنا تھا دل کے امراض کی علامات کی صورت میں فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں آحٹیاطی تدابیر اپنا کر قیمتی جانوں کا بچایا جا سکتا ہے۔