بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بینظیر نشوونما پروگرام کا آغاز

10

اسلام آباد، 19 ستمبر (اے پی پی ): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے بینظیر نشوونما پروگرام کا آغاز  کر دیا  گیا ہے ،نشوونما پروگرام کے لیے1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، نشوونما پروگرام کےذریعے خواتین اور بچوں کی صحت اور غذائیت کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیں گے ۔  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت اب تک سیلاب سے متاثرہ تقریباً 10 لاکھ6 ہزارخاندانوں میں 25 ارب روپے سے زائدرقم تقسیم  کی   گئی ہے ،بلوچستان میں1 لاکھ28 ہزارخاندانوںمیں3 ارب21 کروڑ روپےسے زائد تقسیم کئے گئے ہیں ، سندھ میں6 لاکھ خاندانوں کو15ارب روپے سے زائد دیئے گئے، خیبرپختونخواہ میں1 لاکھ23 ہزار کے قریب خاندانوں میں3 ارب روپے تقسیم کئے گئے جبکہ پنجاب کے1 لاکھ51 ہزارخاندانوں کو3 ارب78 ہزار روپے موصول ہوئےہیں ۔  تمام ادائیگی مراکز تعطیلات میں بھی کھلے رکھے جاتے ہیں۔