تعلیم وہی نفع بخش ثابت ہوتی ہے جس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہو، طلباء اپنے شعور کو بیدار کریں؛تحصیل میئر سردار شجاع نبی

45

گلیات،02ستمبر(اے پی پی):تحصیل میئر سردار شجاع نبی نےکہا ہے کہ تعلیم وہی نفع بخش ثابت ہوتی ہے جس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہو، طلباء اپنے شعور کو بیدار کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گورنمنٹ ہائی سکول نملی میرا میں یوم والدین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔سردار شجاع نبی نے کہا کہ طلباء ہمیشہ حق کا بول بالا کریں اور جہاں برائی کو دیکھیں اسے دبا دیں، انفرادی و اجتماعی اور معاشرتی و سماجی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کریں ۔انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی کہا کہ وہ  گھر میں بچوں کو پورا وقت دیں، اساتذہ سے اپنے بچے کی رپورٹ لیں۔

تقریب میں  طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی جبکہ سکولز کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام بھی تقریب میں موجود تھے۔ سکول انتظامیہ اور والدین کی جانب سے تحصیل میئر سردار شجاع نبی کی تقریب میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔