میرپورخاص،02 ستمبر(اے پی پی):ضلع میں سیلاب کی تباہ کاریاں، خاتون بچوں سمیت 5 افراد مختلف واقعات میں جانبحق ہوگئے۔ دیھ 196 میں ساڑے تین سال کا معصوم بچہ عیان ولد حسن سموں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے، جبکہ دوسرا واقعہ دیھ 196میں 9 سالہ بچی ملوکاں ولد اک رباری برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی جبکہ تیسرا واقعہ 310 گوٹھ میر عباس تالپور پیش آیا ہے جس میں سات سالہ لڑکی دھنی ولد بھیرو کولہی برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئی ہے، چوتھا واقعہ درگاہ خواجہ سدا تورو کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں 40 سالہ ذہنی مریض ملنگ لاکھو ولد موہن کولہی برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے پانچواں واقعہ میرپورخاص کے گاٶں محمد حسن رند میں پیش آیا جہاں گھر کی ديوار گرنے سے تین بچوں کی ماں سيتا کولہی جانبحق ہوگئی۔











