نوشہروفیروز،07ستمبر(اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے بدھ کو نوشہروفیروز میں بینظیر انکم سپورٹ آفس کا معائنہ کیا اور وہاں موجود خواتین سے مسائل معلوم کئے ۔انہوں نے سینٹر میں پینے کا پانی نہ ہونے کی شکایات اور بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سینٹر کے انچارج کو فوری طور پر جنریٹر اور پینے کے صاف پانی کا انتظام کرنے کا حکم دیا۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے اس موقع پر موجود خواتین سے کہا کہ سینٹر پر آنے سے پہلے اپنے موبائل پر تصدیقی ایس ایم ایس دیکھ کر پھر سینٹر آئیں تاکہ انہیں تکلیف اور رش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان کے ہمراہ مولا بخش مبیجو فوکل پرسن برائے رین ایمرجنسی ضلع نوشہروفیروز اور ڈپٹی کمشنر محمد تاشفین عالم بھی موجود تھے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر نے بحریہ فاؤنڈیشن کالج میں برسات متاثرین کے لئے قائم ریلیف سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے مسائل معلوم کیئے۔











