جسٹس ریٹائرڈخالدعلوی نے نیوجوڈیشل کمپلیکس میں پودہ لگایا

1

ملتان 27 ستمبر (اےپی پی):چیئرپرسن انشورنس ٹربیونل ملتان جسٹس ریٹائرڈخالدعلوی ،سینئرایڈیشنل رجسٹرارہائیکورٹ عمران صفدر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممبرلیگل انشورنس ٹربیونل ملتان سیدعلی عباس ،رجسٹرار انشورنس ٹربیونل ملتان غلام مرتضی انصاری،ڈپٹی رجسٹرار جنرل ہائیکورٹ ذولفقارعلی اعوان، ڈپٹی رجسٹرارپروٹوکول ہائیکورٹ زاہدمحمود اورپروٹوکول آفیسرشاہداقبال لک کے ہمراہ نیوجوڈیشل کمپلیکس متی تل کے لاج میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودہ لگایا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کیلئے پودہ لگانا ضروری ہوگیاہے گرمی کی شددمیں کمی لانی ہے تو ہرفردکواپنی ذمہ داری کااحساس کرناہوگا تب ہی ہم ملتان کوسرسبزبناسکتے ہیںنئے تعمیرہونے والی کالونیوں میں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیاجائے اور انہیں پابند کیاجائے کہ سایہ داردرخت ضرور لگائیں جس سے ناصرف کالونی کے حسن میں نکھار آئے گابلکہ انسانوں کوبھی بہترین آب وہوا میسر ہوگی ۔