جلالپورپیروالا،06ستمبر(اے پی پی):6 ستمبر کو پاکستان کی بائیس کروڑ عوام یوم دفاع مناتے ہوئے اپنے ان قومی ہیروز اور افواج پاکستان کی شہادت اور ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے ستمبر 1965کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیا۔
تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والے اس قابل فخردن کے حوالے سے جلالپورپیروالا میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اگر ہم 6 ستمبر 1965 کے واقعات کو یاد کرتے ہیں تو دل جذبے سے بھر جاتا ہے
اور فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کر دیتی ہیں، جنگ ستمبر کا تزکرہ دلوں کو گرماتا، جوش وجزبے کو ابھارتا اور ایمان ویقین کو تازہ کرتا ہے ۔