جلالپورپیروالا ،17 ستمبر (اے پی پی ): کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملتان کی تحصیل جلال پورپیروالہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جلال پور میں1 لاکھ 20 ہزار بچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر مبشر جلال کا کہنا تھا کہ 5سال سے 12سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی مہم 24ستمبر تک جاری رہے گی ،تحصیل بھر میں1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی جس کے لئے 150 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ویکسنیشن لازمی لگوائیں تاکہ اس موضی وباء سے بچا جاسکے۔











