جلالپورپیروالہ،18 ستمبر (اے پی پی ): دعا فاطمہ فاؤنڈیشن اور امداد ذریہ سوسائٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد فیملیز کو راشن بیگز،بچوں اور خواتین کیلئے کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر سی ای او دعا فاطمہ فاؤنڈیشن سلمان منور اور امداد ذریہ سوسائٹی کی سی ای او اقرا شاہد بٹ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آگے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپ، راشن،کپڑے اور ضروری اشیاء جیسی ایکٹیویٹی کرتے رہیں گے ، اللہ پاک نے ہمیں اس نیک کام کے لیے چنا ہے، انشاء اللہ مسقبل میں بھی اپنے معاشرے کے غریب ، مزدور ،یتیم اور بیوہ خواتین کے لیے ایسے نیک کام کرتے رہیں ۔انہوں نے ان سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیکی کے اس سفر میں ساتھ دیا جبکہ شہریوں نے بھی امدادی کیمپ کے اس اقدام کو خوب سراہا۔