جنگ 65 کے دوران تخلیق  ہونے والے قومی نغمے آج بھی ارے دلوں کو گرماتے ہیں؛ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر

25

ملتان، 7 ستمبر (اے پی پی ): ملتان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سلیم قیصر نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ کے دوران تخلیق  ہونے والے قومی نغمے آج بھی ارے دلوں کو گرماتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملی نغموں کے پروگرام” اے وطن کے سجیلے جوانو” کے موقع پر حاضرین محفل سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پوری   پاکستانی قوم پاک فوج کے شیر دل جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے 1965 کی جنگ میں دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فنکار آج بھی وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور پوری عقیدت اور محبت سے وطن کے حضور اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہیں۔

ملی نغموں کے اس پروگرام میں فیاض بخاری،حفظہ ندیم،شاھد قریشی،شہاب خان،قمر عباس اور دیگر فنکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں میں قومی نغمے پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔پروگرام کی نقابت کے فرئض  اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد اقبال نے سر انجام دئیے۔