ملتان :ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف مسلسل آ پریشن جاری

13

ملتان 07، ستمبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف مسلسل آ پریشن جار ی ہے ۔انفورسمنٹ ٹیم نے آفیسز ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد سکولز اور کالجزکے باہر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کو ختم کرا دیا گیا ۔ سکولز اور کالجز کے روڈ کی حدود میں لگے بورڈز کو قبضہ میں لے لیا جبکہ غیر قانونی گرین بیلٹ اور باڑ کو مسمار کر کے روڈ کلئیر کرا دیا گیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے چوک کمہاراں والا کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرین بیلٹ میں موجود تجاوزات کو ختم کروا کے ریڑھیوں اور سامان کو قبضہ میں لے لیا۔ایم ڈی اےکے دیگر کنٹرول روڈز پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایل ایم کیو روڈ اور پیراں غائب روڈ سے بھی متعدد تجاوزات کو ہٹوا دیا گیاعلاوہ ازیں صوبائی محتسب اعلیٰ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے روڈ آرٹ کونسل پارک کے اطراف تجاوزات ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔