خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مردان، بنوں اور سوات میں کاروائیاں 

14

پشاور،15 ستمبر(اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مردان، بنوں اور سوات میں کاروائیاں، مردان کے علاقے گجو خان میں اچار فیکٹری پر چھاپہ، غیر معیاری اچار برآمد، اچار یونٹ میں صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی، فیکٹری سیل کردی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق  بنوں میں گودام پر چھاپہ، 1200 کلو سے زائد غیر معیاری و مضر صحت گھی برآمد،  مضر صحت گھی مس لیبل ہونے کے ساتھ زائد المعیاد بھی پایا گیا، گودام سربمہر کردیا گیا جبکہ  تحصیل بابوزئی اور چار باغ میں ڈیری شاپس کے معائنے، 1000 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف، متعدد دکانیں سیل، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے دودھ کے نمونے چیک کئے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد، سخت کاروائی کی جائیگی۔