سٹوڈنٹ کونسلز کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

25

ملتان،06 ستمبر(اے پی پی):سٹوڈنٹ کونسلز کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری،سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے حلف لیا تقریب گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز ہائر سکینڈری سکول میں منعقد ہوئی۔

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ طلباء وطالبات ہمارے مستقبل کے معمار ہیں،نظم و ضبط اور تعلیم و تربیت معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے اور کہا کہ اکتوبر میں جنوبی پنجاب میں کھیلوں کا بڑا ایونٹ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلز طلبا و طالبات کو درپیش مسائل کے حل میں معاون ہوں گی،طلباء اپنی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں اور نصابی وغیر نصابی مثبت سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کریں،سٹوڈنٹ کونسلز کے ذریعے ایک بہتر معاشرے کے تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔

طالبہ عزیمہ ظفر نے کہا کہ  طالبات کو فیصلہ سازی کی تربیت ایک احسن اقدام ہے۔

طالبعلم زبیر مختیار نے کہا کہ نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا سٹوڈنٹ کونسلز کا اہم مقصد ہے۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آغا ظہیر عباس شیرازی اور سی سی او ایجوکیشن شمشیر خان شریک ہوئے۔