سکھر،05ستمبر(اے پی پی): سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد دریائے سندھ کے بالائی بیراجوں پر پانی کے بہاؤ میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔
سکھر بیراج،گڈو بیراج پر پانی کی سطح کم ہوکر درمیانے درجے کا سیلاب ہوگیا ہے اور پانی کا بہاؤ سندھ کے آخری کوٹری بیراج پر بڑھنے لگا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج3لاکھ89ہزار545کیوسک ہے،سکھربیراج پر پانی کی آمد اوراخراج 4لاکھ89 ہزار880کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پرپانی کی آمد5 لاکھ99 ہزار27 اخراج 5لاکھ 84ہزار 272کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔











