سکھر؛سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے تفریحی پروگرام کا انعقاد

2

سکھر،08 ستمبر(اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس کی جانب سے کیمپس کے ہال میں سکھر، شکارپور، گھوٹکی اور دیگر اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ چار سو سے زائد بچوں کے لیے تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی اور تفریحی کارٹون فلم دکھائی گئی۔

اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر ریجن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سید عطا حسین موسوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین کے بچوں کوعلامہ اوپن یونیورسٹی کیمپس نے ذہنی سکون فراہم کرنے کے لیے تفریح فراہم کی ہے، لڑکیوں اور لڑکوں سمیت چار سو بچوں کو تفریحی فلم دکھائی گئی اور جوس، بسکٹ اور صاف پانی دیا گیا ۔