سکھر۔27ستمبر(اے پی پی)سابق میئر و بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب اور برسات متاثرین کا ہر حوالے سے خیال رکھ رہی ہے ، متاثرین کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کرکٹ میچ بڑی اسکرین لگاکر دیکھایا جائے گا، منگل کے روز لیبر کالونی میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھر کی اس سب سے بڑی رلیف کیمپ میں دس ہزار سے زائد متاثرین موجود ہیں جن کو امدادی سامان دیا گیا ہے۔ جو سامان متاثرین کو دیا گیا ہے اس میں پنکھے، برتن اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کا ہر حوالے سے خیال رکھ رہی ہے، کھانے پینے سمیت دیگر ضرورت زندگی کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ سیلاب زدگان کو پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ میچ بھی بڑی اسکرین لگا کر دکھائی جائے گی۔