سکھر: سیلاب اور بارشوں میں ریلیف آپریشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش

2

سکھر،23ستمبر(اے پی پی): چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی کی زیرِ نگرانی سکھر، خیرپور، گھوٹکی میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی مشکل وقت میں مدد، امداد اورانکی بحالی کے لئے ریلیف آپریشن سرانجام دینے والوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں رینج آفس سکھر اور ضلع سکھر کی ریلیف آپریشن ٹیم کے مرد و خواتین افسران بھی مدعو تھے۔

 صدر چیمبر آف کامرس عامر علی خان غوری اور دِیگر شرکاءنے ریلیف آپریشن میں ڈی آئی جی کی زیرِ نگرانی بہترین ریلیف آپریشن کا اعتراف کیا اورسراہتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈی آی جی اور سکھر،خیرپور، گھوٹکی کے ایس ایس پی کو تعریفی شیلڈز دی گئی۔

سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈی آی جی کی سربراہی میں اِس مشکل وقت میں فلاحی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ امن و امان قائم رکھنے کے لئے ایس ایس پی تنویر حسین تنیوکی زیرِ نگرانی پولیس مقابلے میں سندھ اور پنجاب کے انتہائی سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو سلطو شر کے مارے جانے کو کاروباری و تجارتی سرگرمیوں سے وابستہ طبقے کے لئے خوش آئند قرار دیا، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ڈی آئی جی کی سربراہی میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی میں امن وامان کی صورتحال پراپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔