سیلاب سے متاثرہ لوگوںکی امدادومکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

22

 کوئٹہ 08 ستمبر(اے پی پی ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت جمعرات کو صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔کابینہ نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ہے ہمیں صبر و تحمل کے ساتھ اس قدرتی آفت کا سامنا کرنا ہے۔اللہ تعالی ہمیں اس امتحان میں سرخرو کریگا انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کی امداد و بحالی کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بحالی کے لیئے درکار فنڈز کا کہیں سے بھی بندو بست کرینگے سیلاب کے بعد کے اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کی ابھی سے منصوبہ بندی کررہے ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرر میوں میں مصروف عمل ادارں افسروں اور اہلکاروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے پی ڈی ایم اے انتظامیہ پولیس لیویز پاک فوج اور ایف سی گزشتہ اڑھائی ماہ سے سیلابی علاقوں میں قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہی ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ امدادی سامان کی خرید ترسیل اور تقسیم میں بے قاعدگی اور بدعنوانی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے جو باعث اطمینان ہے ۔