شجاع آباد ؛معروف سیاسی رہنما و دانشورقسورسعید مرزا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

7

شجاع آباد، یکم ستمبر (اے پی پی ):معروف سیاسی رہنما ،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹواورسابق صدر فاروق لغاری کے قریبی ساتھی ،کالم نگار ،تجزیہ نگار اورسابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ ایوان صدر قسورسعید مرزا بدھ کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے آج بروز جمعرات کو ان کے آبائی شہر شجاع آباد ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، ان کے نماز جنازہ میں شہر یوں اور ملک بھر سے ان کے چاہنے والے اور سابقہ اور موجودہ سیاسی شخصیات جن میں مسلم لیگ نواز کے سابقہ ایم این اے سید جاوید علی شاہ صاحب اور موجودہ ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون اور سابقہ ایم پی اے خرم فرید خاکوانی صاحب اور روحانی شخصیات اور ان مریدین نے بھی شرکت کی کیونکہ مرحوم قسورسعید مرزا صاحب عمر آخری حصہ میں معرفت میں کافی لگاؤں رکھتے تھے اور ان کے بڑی تعداد میں چاہنے والے مرید بھی تھے   جو ان سے کافی لگاؤں رکھتے ہیں، نماز جنازہ کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور ان عزیز و اقرب نے دعائیں کی اور شجاع آباد کے قدیمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔