صوابی ؛ یوم شہدا پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر تقریب ،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

20

صوابی،06 ستمبر (اے پی پی ):یوم شہدا کی مناسبت سےصوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔یادگار پرمیجر جنرل محمد عمر بشیر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد شہداء یادگار پرپاک فوج کے جوانوں کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

اس موقع پرمیجر جنرل محمد عمر بشیر نے  کہا کہ شہدا کےخون سے ہی ملک میں امن کی فضا قائم ہے ،ہم انکی قربانیاں بھول نہیں سکتے، ہمارے شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

واضض رہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے گلتری سیکٹر میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔