قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے اسلامیہ کالج جائیداد کے کرایوں کے حوالے سے کسی بھی فیصلہ سے پہلے قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کرنیکی ہدایت کردی

2

پشاور، 6 ستمبر(اے پی پی ): قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے اسلامیہ کالج جائیداد کے کرایوں کے حوالے سے کسی بھی فیصلہ سے پہلے قانونی ٹیم کی خدمات حاصل  کرنیکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج کی ملکیتی جائیداد  کے  نئے کرائے مختص کرنے کیلئے یونیورسٹی سطح پرقائم کمیٹی بورڈ آف منیجمنٹ کو از سرنو تشکیل کر کے آئیندہ سینٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیاجائے ۔

ان خیالات کا اظہارقائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی ملکیتی جائیداد کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی پشاور، چارسدہ، ہری چند اورصوابی میں ملکیتی جائیداد اور کرایہ سے متعلق قانونی امور زیربحث آئے اورآئندہ سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر کواسلامیہ کالج یونیورسٹی کی جائیداد کی مکمل تفصیلات پیش کرنیکی ہدایت بھی کی گئی-

قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی نے کہا کہ اس حوالے  سے   اسلامیہ کالج کے  بورڈ آف منیجمنٹ میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ اورایک ایسے ریٹائرڈ جج کو شامل کیاجائے جو اسلامیہ کالج کا سابقہ طالب علم رہ چکا ہو، اس حوالے سے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ لیگل فورم کی تیاری میں راہنمائی کریں۔