رینالہ خورد،02ستمبر(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردقمر محمود نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کےویژن کےمطابق ہرماہ کی یکم تاریخ کو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔
جمعہ کو یہاں منعقدہ ریونیو کھلی کچہری میں تحصیلداررائے حسین نواز کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنیوالے کسانوں، زمینداروں اورسائلوں کی درخواستوں پرحل کے لیے فوری احکامات دینے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل تک بیک اپ بھی لیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھاجائیگا جبکہ محکمہ ریونیوکے تمام افسران پٹواری حضرات باقاعدگی سے خدمت کھلی کچہری میں اپنے فرائض کی ادائیگی کےلیے موجود ہوتے ہیں۔ اسکے باوجوداگر کسی شہری کواپنے مسائل کے حل کےلیے کوئی مشکل درپیش ہوتووہ بلاخوف خطر براہ راست میرے پاس آجائے ۔











