ملتان، انجینئر عامر خٹک کا نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا اچانک دورہ

17

ملتان،27 ستمبر ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا اچانک دورہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وقت مقررہ پر او پی ڈی فعال کرنے کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت پنجاب نے نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے۔نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا۔اربوں روپے کی لاگت سےصحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں۔ رواں مالی سال کے تمام فنڈز کو مقررہ ڈیڈ لائن میں استعمال کیا جائے اور نشتر ٹو منصوبے پر دن رات کی شفٹ میں کام کیا جائے۔ عامر خٹک نے کہا کہ نشتر ٹو کہ تعمیر سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔نشتر ٹو کے منصوبے میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں بھی شامل کی جارہی ہیں۔ ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن روبینہ کوثر،متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔