ملتان،05 ستمبر(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کیجانب سے تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چوک کمہاراں والا کے اطراف میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیاہے۔
فلائی اوور کے نیچے گرین بیلٹ میں موجود ریڑھیوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں کو نکال کر گرین بیلٹ کلیئر کرا دی گئی۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا ۔











