ملتان؛ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، عارضی چھپر مسمار کردئے گئے

2

ملتان، 15 ستمبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے  تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس چوک،چوک بہادر پور، ہیڈ محمد والا روڈ فیض عام چوک، اعوان چوک،نصراللہ چوک اور سکندری نالہ چوک کے اطراف میں تجاوزات ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا  ہے۔روڈ کی حدود میں بنائے گئے عارضی چھپر مسمار کردئے ہیں  جبکہ مستقل تجاوزات کو از خود ختم کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ۔

آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید  اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا ۔