وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغستان کے صدر سیدر جاپاروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

2

سمر قند،15ستمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے کرغستان کے صدر سیدر جاپاروف نے ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی جو جمعرات اور جمعہ کو ہورہا ہے۔